ڈیرہ اسماعیل خان ( اسدعباس )ڈیرہ اسماعیل خان تحصیل کلاچی کے علاقہ لونی کے رہائشی پرویز ولد محمد عباس نے بتایا کہ میرا 14 سالہ بیٹا ابوبکر اپنا مال مویشی چرانے کے لئے زمینوں پر گیا جہاں سردار خان، صدام قوم گنڈہ پور نے میرے بیٹے کو ذدوکوب کیا اور گالم گلوچ کرنے کے ساتھ ابوبکر پر تشدد کیا اور کلہاڑی کے وار شروع کر دئیے۔ بچے کو دائیں کندھے پر گہرے ذخم بھی آئے۔ انہوں نے بتایا کہ میرے بیٹے کو تین افراد نے پکڑا اور FC اہلکار سمیع اللہ نے کلہاڑی کے وار سے ہاتھ کی دو انگلیاں کاٹ دی۔ ابوبکر کے والد کا کہنا ہے کہ ملزمان بہت بااثر شخص مجھے جان سے مارنے کہ دھمکیاں بھی دے رہے ہیں میں نے پولیس کو بھی آگاہ کیا مگر پولیس بھی تعاون نہیں کر رہی