جدہ (نمائندہ خصوصی)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان کے ذاتی گارڈ کرنل عبدالعزیز کو قتل کر دیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق عرب نیوز نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ سعودی بادشاہ شاہ سلمان کے ذاتی باڈی گارڈ کو ایک ذاتی تنازع کے دوران تکرار میں گولی لگی جس کے باعث وہ زخمی ہو گئے تاہم انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے ۔کرنل عبدالعزیز کے اہل خانہ کی جانب سے وفات کی تصدیق کر دی گئی ہے جبکہ سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر بھی رد عمل سامنے آ رہاہے ۔عرب میڈیا کی جانب سے اس حوالے سے مزید کسی قسم کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں ،سعودی سیکیورٹی ایجنسیوں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔