• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سابق جنوبی افریقی آل راؤنڈڑلانس کلوزنر افغان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر

Sep 28, 2019

کابل(نمائندہ خصوصی)جنوبی افریقا کے سابق آل رانڈر لانس کلوزنر کو افغانستان کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے دور کے جارح مزاج بیٹسمین لانس کلوزنر کو اٹیکنگ کرکٹ کے اسلوب پر افغان ٹیم کو تیار کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے،رواں سال نومبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ان کا پہلا امتحان ہوگا۔فل سیمنس کی بطور ہیڈکوچ مدت پوری ہونے پر افغان کرکٹ بورڈ نے نئے ہیڈکوچ کی اسامی کے لیے درخواستیں طلب کی تھیں جس میں 50 کے قریب خواہشمندوں نے اپنی قسمت آزامائی کی تاہم قرعہ فال لانس کلوزنر کے نام نکلا۔افغان کرکٹ بورڈ کے سی ای اولطف اللہ استنکزئی نے لانس کلوزنر کی ہیڈکوچ تقرری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بولر اور بیٹسمین کا وسیع تجربہ رکھنے والے کلوزنر ہماری ٹیم کے لیے دونوں شعبوں میں فائدہ مند ثابت ہوں گے۔