• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

’افغانستان کی خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جا سکتی ہے ‘ افغان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین کاتہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

Sep 12, 2021

کابل (نمائندہ خصوصی)افغانستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ خواتین کو ابھی بھی کرکٹ کھیلنے کی دی جا سکتی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جمعے کو افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین عزیز اللہ فضلی نے آسٹریلین ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گورننگ باڈی اندازہ لگائے کہ گی کہ یہ کیسے ممکن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ افغان کرکٹ ٹیم میں شامل 25 خواتین نے افغانستان نہیں چھوڑا اور افغانستان میں ہی ہیں۔عزیز اللہ فضلی نے ایس بی ایس ریڈیو کو بتایا کہ ہم آپ کو اپنی واضح پوزیشن سے آگاہ کریں گے کہ ہم کس طرح خواتین کو کھیلنے کی اجازت دیں گے۔ ہم بہت جلد آپ کو خوشخبری دیں گے کہ آگے کیسے چلنا ہے۔؟