• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جناب ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے صدیقیہ کالونی شرقپورہ روڈ کا دورہ کیا۔

Sep 29, 2019

جناب ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے صدیقیہ کالونی شرقپورہ روڈ کا دورہ کیا۔ اور ڈینگی ٹیموں کے کام کا جائزہ لیا۔ وہ ڈینگی کے دو مریضوں کے گھر بھی گئے اور ڈینگی قوانین کے تحت تمام اقدامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈینگی ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ پورے جذبے اور ایمانداری سے کام کریں اور لوگوں کو ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کے متعلق آگاہی دیں۔ اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ اور ڈیڈی او ہیلتھ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ یاد رہے کہ کل رپورٹ ہونے والے دونوں مریض اسلام آباد میں ملازمت کرتے ہیں اور وہیں پر ڈینگی بخار میں مبتلا ہو کر اپنے آبائی شہر شیخوپورہ منتقل ہوئے ہیں۔
آصف علی شیخوپورہ