• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 5 فلسطینی شہری شہید درجنوں زخمی ہوگئے

Sep 28, 2021

غزہ(نمائندہ خصوصی)مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے پانچ فلسیطنی شہری شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی شہریوں کی گرفتاریوں کے خلاف مظاہرے کئے گئے، جس پر غاصب اسرائيلی فوج نے خلہ العين کا محاصرہ کرليا۔اسرائیلی فورسز کی جانب سے ايک مکان پر راکٹ برسائے گئے اور مظاہرين پر شديد فائرنگ بھی کی گئی جس سے پانچ فلسطینی شہری شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔تاحال شہدا کی نعشیں بھی ورثا کے حوالے نہ کی گئیں ہیں۔شہدا کی شناخت احمد زہران، محمود حمیدان اور زکریا بدوان کے ناموں سے ہوئی ہے۔