• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

افریقی خاتون نے اپنی فلیٹ میٹ کی دو انگلیاں چبا ڈالیں، اس کے بعد کیا کرنے جارہی تھی ؟ جان کر کوئی بھی گھبرا جائے

Sep 29, 2021

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) سپین میں ایک افریقی خاتون اپنی فلیٹ میٹ کی انگلیاں دانتوں سے کاٹ ڈالیں۔ دی سن کے مطابق اس 45سالہ خاتون کا تعلق افریقی ملک کینیا سے ہے جبکہ متاثرہ 48سالہ خاتون بھی افریقہ ہی کے ملک کانگو کی شہری ہے۔ حملہ آور خاتون کی ایک 6سالہ بیٹی بھی ہے جو حملے کے وقت ان کے پاس موجود تھی اور اپنی ماں کی بربریت دیکھ رہی تھی۔
حملہ آور خاتون نے مبینہ طور پر جادوکی غرض سے دوسری پر حملہ کیا۔ اس نے دوسری خاتون پر پانی کی ایک بوتل انڈیل دی تھی جس میں نمک بھی ملایا گیا تھا۔ اس بات پردونوں میں جھگڑا ہوا اور نوبت ہاتھا پائی تھی پہنچ گئی۔ حملہ آور خاتون نے دوسری کے سر میں ایک پتھر مار کر اسے نیچے گرا دیا اور اس کے ہاتھ کی دو انگلیاں دانتوں سے کاٹ ڈالنے کے بعد اس کی انتڑیاں نکالنے کے لیے اس کا پیٹ پھاڑنے کی کوشش کر رہی تھی جب پولیس فلیٹ پر پہنچ گئی۔
پولیس کو ہمسایوں نے متاثرہ خاتون کی چیخ و پکار سن کر اطلاع دی تھی۔ متاثرہ خاتون کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر ہسپتا ل پہنچایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ حملہ آور خاتون کو بھی گرفتار کرکے ایک اور ہسپتال کے شعبہ ذہنی امراض میں پہنچا دیا گیا ہے، جہاں اس کا علاج کرایا جائے گا اور ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اسے جیل منتقل کر دیا جائے گا۔ پولیس نے اس کے خلاف اقدام قتل کے الزام کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ حملہ آور خاتون کی بیٹی کو مقامی کونسل کیئر کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔