کراچی (نمائندہ خصوصی) کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قد رمیں 13پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 170سے بڑھ کر170روپے 10دس کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کا روبار کے اختتا م پرانٹر بینک میں ڈالر36پیسے مہنگا ہونے کے بعد 169روپے 97پیسے پر بند ہواتھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 20پیسے کے اضافے کے بعد 171روپے 80پیسے میں فروخت ہواتھا۔
ڈالر کی قیمت میں اضافہ
