لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کو روکنے کےلیےاقدامات اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے , ترجمان ایف آئی اے سندھ کے مطابق امریکی ڈالر کے خریداروں کا ریکارڈ حاصل کرلیاگیا۔
جیو نیوز کے مطابق ا یف آئی اے نے انٹرنیشنل ایکسچینج پرائیویٹ لمیٹڈ کے مالک ظفر پراچہ سے ڈالر اور دیگر کرنسی کی قیمت میں اضافےسے متعلق انکوائری کی ۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے انکوائری کے دوران پورےریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جائے گی جس کی وجہ سے حقیقی اور جعلی خریداروں کا تعین کیا جاسکے گا، ڈالر کی قیمت بڑھنے کی بڑی وجہ کراچی سے کوئٹہ اور افغانستان سمگلنگ ہے۔
حکام نے مزید کہا کہ سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ایف آئی اے تحقیقات کررہا ہے جبکہ تحقیقات کے سلسلے میں دیگر منی ایکسچینجرز کو بھی بلایا جائیگا۔
ڈالر کی بڑھتی قیمت کو روکنے کے لیے اہم قدم اٹھا لیاگیا
