• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سونے کی قیمت میں کمی مگر سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال رہی؟ آپ بھی جانیے

Oct 8, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی کا رحجان رہا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ 100 انڈکس میں مجموعی طور پر 212 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں جب کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈکس 44ہزار 373 کی سطح پر تھا۔ کاروباری دن کے دوران 100 انڈکس ایک وقت میں 44ہزار 947 کی سطح پر پہنچ گیا تاہم اس کے بعد اس میں کمی دیکھنے میں آئی،جب کاروباری دن کا اختتام ہوا تو 100 انڈکس 44ہزار 586 کی سطح پر تھا۔