• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سرکٹ ھاوس میں صوبائ وزیر صحت تیمور جھگڑا اور وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کی مشترکہ پریس کانفرنس

Sep 29, 2021

ڈیرہ اسماعیل خان
سرکٹ ھاوس میں صوبائ وزیر صحت تیمور جھگڑا اور وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کی مشترکہ پریس کانفرنس
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا کا دو روزہ دورہ ڈیرہ اسماعیل خان جسمیں DHQ اسپتال ڈیرے کا دورہ اور درازندہ اسپتال کا افتتاح کیا جس پر سرکٹ ہاؤس ڈیرہ میں وفاقی منسٹر علی امین خان گنڈہ پور کے ھمراہ ایک پر ھجوم پریس کانفرنس کی جسمیں صحافیوں کے تیز وتند سولات کے جوابات دیئے جن میں ڈیرہ کے علاقائ مسائل اور زم شدہ اضلاع کے مطعلق بات ھوئ ڈیرہ میں غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر بھرتی افراد ھونے کے بارے میں پوچھا گیا کورنا میں صوبائی حکومت کی طرف سے ڈیرہ کے اسپتالوں
کو دیئے جانے والے ونٹی لیٹر کہاں ہیں کہ سوال پر منسٹر صاحبان آپے سے باھر ھوگئے کیونکہ ان کے پاس اس کا جواب نہیں تھا ڈیرہ میں بھرتی ھونے والے افراد پر سوال کے جواب پر انہوں نے بورڈ پالیسی کا کہہ کر ٹال دیا اسپتالوں میں بد انتظامی کےسوال پر انکا کہنا تھا کہ ایسی کوئی بات ھمارے علم میں نہیں ہے ھمارے اعتبار سے پچھلی حکومتوں کی نسبت نہ صرف ڈیرہ بلکہ پورے صوبے کے اسپتالوں کے حالت بہتر ھوئ ھے اور ھم مزید بہتری کی طرف گامزن ہیں آخر میں صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا نے وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور کی میزبانی کا شکریہ
ادا کیا اس موقع پر علی امین خان گنڈہ پور نے الیکٹرانک میڈیا ۔پرنٹ میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کلب کے ساتھ تمام ویب چینلز کے تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا