بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے )
سلیکٹڈ نیازی کا نالائق بزدار بد امنی اور دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ لا اہور سے چولستان کے صحراتک غریب عوام غنڈوں اور ڈاکوٗوں کے رحم وکرم پر ہیں۔، محمد سلیم بھٹی ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن پا کستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں تشدد کی حالیہ بڑھتی ہوئی وارداتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی ایچ اے لاہور میں معصوم ڈاکٹر کا ڈاکوؤں کے ہاتھوں بہیمانہ قتل ہو،یا MG موٹرز والوں کے ہاتھوں شہری کی ہلاکت یا پھر چولستان کے علاقہ موج گڑھ کے قریب سرکاری چراگاہ پر قبضہ مافیا کی غنڈہ گردی کے نتیجے میں 14 معصوم چولستانیوں کا فائرنگ سے زخمی ہونا سب کی ذمہ دار بزدار حکومت ہے
جس کی نااہلی اور نالائقی سے صوبے بھر کے شریف اور معصوم عوام مختلف مافیا کی دہشت گردی کا شکار ہیں۔کیونکہ یہ غنڈہ عناصر حکومتی پشت پناہی کے ساتھ سرکاری سرپرستی میں غریب عوام کا استحصال کررہے ہیں،نااہل حکمرانوں کی بدترین گورننس نے امن وامان کی صورت حال کا تاراج کردیا ہے۔سلیم بھٹی نے کہا کہ صوبہ کے محفوظ ترین تصورکئے جانے والے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ میں بھی ڈاکو اور لٹیرے عوام کو لوٹ مار اور قتل کررہے ہیں تو دوسری طرف چولستان کے معصوم اور پرامن نہتے شہری بھی قبضہ مافیا کے ہاتھوں درندگی کا شکار ہیں،معصوم بچوں کی عصمت لوٹ کر قتل ہورہے ہیں اور حکمران مزے لوٹنے میں مصروف عمل ہیں۔مری کے علاقہ جھیکا گلی کی عدالت سے مسلح افراد نوجوان لڑکی اور لڑکے کا اغواء کر لیتے ہیں تو حکمرانوں کو کوئی دکھ نہیں،عدالتوں میں بھی عوام انصاف کے ساتھ ساتھ اپنی ذندگیوں کی حفاظت سے بھی پریشان ہیں۔پولیس کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لئے مخالفین کے خلاف استعمال کرنے والے حکمران عوام کی حفاظت کیا کریں گے،صوبے بھر کے عوام پہلے ہی مہنگائی،بے روزگاری،بھوک افلاس اور غربت کے مارے ہیں ساتھ ہی لاقانونیت نے بھی انکا جینا محال کردیا ہے۔پیپلز پارٹی حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کی سخت مذمت کرتی ہے۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ معصوم عوام کی زندگیوں کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لئے امن وعامہ کی صورت حال کو بہتر بنایا جائے اور ہر قسم کے غنڈہ عناصر کو قانون کے احتساب میں لایا جائے،