• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی ایس پی رورل حسین غلام بنگش کی نگرانی میں ایس ایچ او ملازئی نے مجرمان اشتہاریوں کے ٹھکانوں پر چھاپوں کے دوران 2 اشتہاریوں کو دھرلیا، اسلحہ و ایمونیشن برآمد۔

Oct 1, 2021

ٹانک: تفصیلات کے مطابق حکومتی احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک سجاد احمد صاحبزادہ کی ہدایات کیمطابق ڈی ایس پی رورل حسین غلام بنگش کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ملازئی ساجد احمد خان نے سرچ آپریشن سرانجام دیا جسمیں مجرمان اشتہاریوں کے ٹھکانوں پر چھاپوں کے دوران مقدمہ نمبر 188/21 بجرائم 149-148-506 PPC تھانہ ملازئی میں مطلوب 2 مجرمان اشتہاری (1) امان اللہ ولد گل موشاہ عرف میٹ اور (2) امان اللہ ولد مومن خان ساکنان کڑی خزانی دھرلئےگئے۔ اسی طرح مجرمان اشتہاریوں (1) رحیم اللہ ولد محمدنواز سکنہ ککاخیل مطلوبہ بحوالہ مقدمات (1) 188/21 بجرائم 149-148-506 PPC تھانہ ملازئی (2) 189/21 بجرائم 34-506 تھانہ ملازئی (3) 213/21 بجرم 395 تھانہ ملازئی اور (4) 273/21 بجرم 15AA تھانہ ملازئی کے ٹھکانے سے 1 عدد رائفل اور 4 عدد کارتوس جبکہ (2) نوررحمان ولد محمدسعید سکنہ اماخیل مطلوبہ بحوالہ مقدمات (1) 167/21 بجرائم 324-302-4 غگ ایکٹ تھانہ ملازئی اور (2) 274/21 بجرم 15AA تھانہ ملازئی کے ٹھکانہ سے 1 عدد رائفل اور 4 عدد کارتوس برآمد کرکے مقدمات درج کئے۔ مزید سلسلہ تفتیش بھی جاری ہے۔