کراچی(نمائندہ خصوصی)سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے امام الحق ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے ۔تفصیل کے مطابق دوسرے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے سری لنکن بلے باز کی تیز شارٹ کو روکتے ہوئے امام الحق کی انگلی پر گیند لگ گئی جس سے وہ زخمی ہو گئے اور پویلین لوٹ گئے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق گیند لگنے سے امام الحق کی انگلی فریکچر نہیں ہوئی اور وہ تیسرا ون ڈے میچ کھیلیں گے۔آج امام الحق نے 31رنز بنائے تھے ۔