• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جرائم پیشہ عناصر،اسلحہ، منشیات،نان کسٹم پیڈ اشیاء کی سمگلنگ اور دیگر جرائم کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں!!

Oct 5, 2021

رپورٹ کے مطابق ڈیرہ پولیس نے ماہ ستمبر میں 10 عدد کلاشنکوف 10 عدد رائفل ایس ایم جی ،39 عدد شارٹ گن،02 عدد کالا کوف، 86 عدد پستول اور ایمونیشن 1800 عدد کارتوس مختلف بور برآمد کیے گئے گئے اور اس حوالے سے ملزمان کے خلاف 88 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اس کے علاوہ منشیات میں چرس 15.130 کلوگرام ،ہیروئن 2.702 کلو گرام، آئیس 1.406کلو گرام, شراب 02 عدد بوتل برآمد کر کے کے منشیات کی روک تھام کے حوالے سے 44 مقدمات درج کیے گئے اور تمام ملزمان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا گیا اس کے علاوہ مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے حوالے سے ضلعی پولیس سربراہ کی سخت ہدایات پر 93 مجرمان اشتہاری جو کہ سنگین مقدمات مختلف مقدمات میں مختلف تھانہ جات کو مطلوب تھے کو گرفتار کیا گیا جبکہ 04 مجرمان اشتہاری جو کہ فوت شدگان میں شامل ہیں کہ حوالے سے ساقط چلان جاری کیا گیا،
ڈیرہ پولیس نے قمار بازی کے خلاف بھی کامیاب کاروائیاں سر انجام دی ہیں اس حوالے سے قماربازی کے خلاف 5 مقدمات درج کیے گئے اور اس حوالے سے 37 ملزمان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا گیا،ڈیرہ پولیس نے 1206 افراد کے خلاف بغرض حفظ امن کارروائی انسدادی کی جبکہ 746 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
ڈیرہ پولیس نے نان کسٹم پیڈ اشیاء کے خلاف بھی کامیاب کاروائیاں عمل میں لائی ہے اس حوالے سے نان کسٹم پیڈ خشک دودھ،سگریٹ، خشک میوہ، چائنہ سالٹ، کپڑا ، اور دیگر متفرق سامان بر آمد کیا گیا کیا جس کی مجموعی قیمت 3 کروڑ بتائی گئی ہے مذکورہ بالا تمام اشیاء کو برآمد کر کے کسٹم حکام کے حوالے کیا گیا۔