لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کی کاپی برانچ میں توڑ پھوڑ کرنے والے وکیل ماجد جہانگیر کو گرفتار کر کے سنگین دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
آج صبح وکیل ماجد جہانگیر لاہور ہائیکورٹ کی کاپی برانچ پہنچا اور کسی کیس سے متعلق کاپی مانگی ، فوری طور پر ریکارڈ دستیاب نہ ہونے پر ماجد جہانگیر مشتعل ہو گیا اور کاپی برانچ میں توڑ پھوڑ کی جس پر ہائیکورٹ کی سکیورٹی نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ماجد جہانگیر کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
لاہور ہائیکورٹ کی کاپی برانچ میں توڑ پھوڑ کرنے والا وکیل گرفتار، سنگین دفعہ کے تحت مقدمہ درج
