• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ہاکی کے کھیل کو فروغ دینے اور از سر نو عالمی سطح پر ملکی وقار میں اضافہ کا سبب بنانے کے لئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب نے ہاکی سکول لیگ کا آغاز کر دیا ہے

Oct 6, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے )ہاکی کے کھیل کو فروغ دینے اور از سر نو عالمی سطح پر ملکی وقار میں اضافہ کا سبب بنانے کے لئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب نے ہاکی سکول لیگ کا آغاز کر دیا ہے

جس میں جنوبی پنجاب کے سکولوں کے طلباء وطالبات ہاکی کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ ان مقابلہ جات میں جنوبی پنجاب کے 11اضلاع کے گرلز اینڈ بوائز ہائی سکول او رہائیر سیکنڈری سکول کے طلبہ حصہ لیں گے۔ یہ بات سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور مہار نے ایک اجلاس میں بتائی۔انہوں نے کہا کہ ہاکی کے کھیل کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں سکول کی سطح پر ہاکی کے مقابلہ جات منعقد کئے گئے ہیں۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے بتایا کہ 10اکتوبر بروز اتوار 4بجے شام مطیع اللہ خاں ہاکی اسٹیڈیم بہاول پور میں سکول لیگ کی افتتاحی تقریب منعقد ہو گی۔ اس موقع پر بوائز سکول اور گرلز سکول کے طلباء و طالبات کے نمائشی میچز بھی کھیلے جائیں گے۔ سکول ہاکی لیگ کے انتظامات کو حتمی شکل دے کر محکمہ تعلیم اور محکمہ سپورٹس نے بھرپور اقدامات کئے ہیں۔