• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سعودی عرب کے ابھا ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ،4افرا د زخمی

Oct 7, 2021

ریاض(نمائندہ خصوصی) سعود ی عرب کے ابھا ایئرپورٹ کو حوثی باغیوں کی جانب سے ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایئرپورٹ پر کام کرنے والے چار ملازم زخمی گئے ۔عرب اتحاد کی جانب سے حملے کی تصدیق کی گئی ہے۔
عرب خبر رساں ادارے الخبریہ کی رپور ٹ کے مطابق ایئرپورٹ پر کئے جانے والے ڈرون حملے کے دوران فضائی اڈے کی عمارت کے کچھ شیشوں کو نقصا ن پہنچا جبکہ کچھ ملازمین زخمی ہوئے تاہم جنگی طیاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شمال مغربی یمن کے علاقے صعدہ گورنریٹ میں موجود ڈرون لانچنگ سائٹ کو تباہ کردیا۔رپورٹ کے مطابق حملے کے بعدعارضی طور پر معطل نیوی گیشن ٹریفک ایئرپورٹ پرمعمول کے مطابق بحال کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب سعودی اتحاد نے یمن میں موجو د ایران نواز حوثیوں کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے جبکہ سرکاری ٹی وی کے مطابق اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے ابھا ایئرپورٹ پر شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش ایک جنگی جرم ہے۔