بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے ) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے علی الصبح فروٹ اینڈ ویجیٹل مارکیٹ بہاول کا دورہ کیا۔
ایڈیشنل کمشنر رابطہ فیصل عطا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر نذیر کھچی، ای اے ڈی اے منزہ جاوید، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی مہر ملازم حسین ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے امور کی نگرانی کی۔ انہوں نے اس دوران ذخیرہ کی گئی پیاز کی180 بوریوں کی موقع پر نیلامی کرائی اور متعلقہ آڑھتی کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پھل اور سبزیاں بنیادی ضروریات میں شامل ہیں، ان کی مقررہ نرخ پرفروخت کو یقینی بنایا جائے۔