وہاڑی(محمد اسماعیل اسلم)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ پولیس سے باعزت اور صحت مند ریٹائرہونا کسی اعزاز سے کم نہیں۔ ایماندار ی اور فرض شناشی سے فرائض سر انجام دے ریٹائرڈ ہونے والے دوسروں کے لئے قابل تقلید مثال اور محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز وہاڑی میں ریٹائرڈ ہونے والے پولیس ملازمان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں خطاب کے دوران کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی ہدایات پر پولیس لائنز وہاڑی میں ریٹائرڈ ہونے والے پولیس ملازمان کے لئے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے دوران ریٹائرڈ ہونے والے پولیس ملازمان کو پھولوں ہار پہنائے گئے جبکہ گلدستے بھی پیش کئے گئے۔ اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمان محکمہ پولیس کا اثاثہ ہیں جنکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاتا ہم ریٹائرمنٹ محکمہ کا ایک حصہ ہے جسے نظر انداز نہیں کیاجا سکتا ہے۔آج محکمہ محنتی ورکرز سے محروم ہو گیا مگرخوشی اس بات کی ہے کہانہوں محکمہ میں اچھا وقت گزارا اور آنے والوں کیلئے بہترین مثال قائم کی ہے۔ ہمارے دروازے تمام ریٹائرڈ پولیس ملازمان کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ جبکہ ریٹائرڈ ہونے والے پولیس ملازمان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ریٹائر منٹ کے موقع پر شاندار تقریب کے انعقاد سے سٹاف نے ان کیساتھ محبت کا عملی ثبوت دیا ہے جس پر ناقابل بیان خوشی اور فخر محسوس کر رہے ہیں کہ وہ اچھی یادیں لیکر محکمہ سے رخصت ہورہے ہیں۔دوران سروس تمام سٹاف کے ساتھ ایک خاندان کی طرح وقت گزرا جس جو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بطور پولیس آفیسرباعزت ریٹائرڈ ہونے پر فخر محسوس کررہے ہیں۔ریٹائرڈ ہونے والوں میں اسسٹنٹ سب انسپکٹرز عبدالطیف، محمد افضل گھمن، ذوالفقار علی، ہیڈ کنسٹیبلان اٖصغر علی، محمد رفیق، اور کنسٹیبلان محمد حسین، امجد علی، جاوید اقبال، محمد اشرف، افتحاراحمد، ر فیق اور زوار حسین شامل تھے۔آخر میں ڈی پی او وہاڑی نے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمان کے ساتھ خوشگوار موڈ میں ریفریشمنٹ کی اور سرکاری پروٹوکو ل کے ساتھ گاڑیوں میں گھر وں کے لئے رخصت کیا۔