• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کنہوں چوک میں مقامی کاشتکار رہنماوں کے زیر اہتمام کسان کنونشن کا انعقاد۔

Oct 12, 2021

بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے) کنہوں چوک میں مقامی کاشتکار رہنماوں کے زیر اہتمام کسان کنونشن کا انعقاد۔ کسان کنونشن میں کسانوں کی دعوت پر چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن چوہدری ذکاءاشرف کی بطور مہمان خصوصی شرکت

کسانوں نے چوہدری ذکاءاشرف اور ان کے ادارے اشرف شوگر ملز کا کسانوں کے ساتھ بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہی کی بدولت ان کے دہی پسماندہ علاقے کے کاشتکاروں کو ان کی فصل کا بروقت بہترین سرمایہ میسر آرہا ھے اس موقع پرکسان رہنماء ملک محمداکرم کنہوں نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کاشتکاروں کو دیگر فصلوں کی نسبت گنے کی فصل سے بہترین سرمایہ حاصل ہو رہا ھے جوکہ یہ سب چوہدری ذکاءاشرف کی کسان دوست بہترین پالیسیوں، عمدہ حکمت عملی اور صلاحیتوں کی وجہ سے ممکن ہورہا ھے کسانوں کا مکمل اعتماد اور بھرپور ساتھ ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گا اور آج ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ اشرف شوگر ملز اور کسانوں کا مثالی ساتھ اور شراکت داری کو آئندہ بھی مضبوط سے مضبوط تر بنائیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد ذکاء اشرف نے کہا کہ زراعت ہماری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی اہمیت رکھتی ہے اس کی ترقی کے بغیر ملک کی ترقی نہ ممکن ھے چوہدری ذکاءاشرف کا کہنا تھا کہ کسان خوشحال ہوں گے تو ملک خوشحال ہوگا شوگر انڈسٹری اور کسان ایک ہی کشتی کے مسافر ہیں اور دونوں نے مل جل کر ترقی کا سفر طے کرکے اپنی منزل تک پہنچنا ھے کسان شوگرانڈسٹری کے لیے راء میٹریل پیدا کرتاھے جس سے شوگرانڈسٹری چلتی ھے اور شوگرملیں بہتر چلنے سے کسان کو براہ راست اس کافائدہ پہنچتا ھے اور اسکی معاشی حالت بہتر ہوتی ھے کسان بھائیوں کیساتھ مل جل کر چلنے سے ہی شوگرانڈسٹری کا مفاد وابستہ ھے۔ تقریب میں دیگر سیاسی شخصیات کے علاوہ معززین علاقہ اور ہزاروں کسانوں نے کنونشن میں شرکت کی۔