• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

زیر قیادت ایس ڈی پی او کاشف ستار یونیورسٹی اور پروآ پولیس کی اہم کاروائیاں

Oct 12, 2021

زیر قیادت ایس ڈی پی او کاشف ستار یونیورسٹی اور پروآ پولیس کی اہم کاروائیاں,سرقہ شدہ 04 عدد موٹرسائیکل ،06 عدد موبائل فون برآمد، 04 ملزمان سمیت 02 روز قبل قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار, آلہ قتل معہ ایمونیشن برآمد

تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او پروآ کاشف ستار کی قیادت میں ایس ایچ او گومل یونیورسٹی اورنگزیب خان اور ایس ایچ او پروآ جاوید خان ہمراہ پولیس نفری نے جرائم پیشہ عناصر، موٹرسائیکل چوروں،اور سنگین مقدمات میں مطلوب ملزمان کےخلاف کاروائی عمل میں لائی ہے۔

👈زیرقیادت ایس ڈی پی او پروآ سرکل کاشف ستارہ ہمرا ایس ایچ او یونیورسٹی اورنگزیب خان ہمراہ نفری پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تھانہ یونیورسٹی کی حدود میں میں موٹر سائیکل چوری کی واردات میں مطلوب ملزمان محمد یونس ولد ربنواز قوم کنڈ یار سکنہ نعمت آباد کالونی مریالی اور عابد حسنین عرف تنویر ولد محمد اشرف قوم ڈھل سکنہ قاضی آباد تحصیل کروڑ ضلع لیہ سے 02 عدد چوری شدہ پاور کمپنی اور CD-70 موٹر سائیکل برآمد کر لیے ساتھ ہی ملزم عمر گل ولد جہانگیر قوم بلوچ سکنہ لنڈہ پاڑہ کے قبضے سے 01 عدد موٹر سائیکل برآمد کرلیا گیا جبکہ ملزم مذکورہ بالا موٹرسائیکل چھوڑ کر کر فرار ہو گیا،جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کوشاں ہے۔
👈پروآ پولیس زیرقیادت ایس ڈی پی او کاشف ستار نے پروآ کی حدود میں موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم محمد اقبال قوم چدھرڑ سکنہ لنڈہ پاڑہ کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل سپراسٹار برآمد کرکے ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔
اس کے علاوہ ایس ڈی پی او پروآ سرکل کاشف ستار ہمراہ ایس ایچ او پروآ جاوید خان و نفری پولیس نے گزشتہ روز مورخہ 2021-10-09 کو تھانہ پروا کی حدود میں ہونے والی قتل کی واردات میں ملوث نامزد ملزم محمد سلیمان ولد محمد ایاز قوم گنڈاپور سکنہ جھوک جھنڈیر کو بدوران چھاپہ زنی آلہ قتل تیس بور پسٹل سمیت گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا۔جبکہ دوسری کارروائی میں جدید سائنسی طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے 06عدد گمشدہ موبائل فون بھی برآمد کرلئے۔
ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس