• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پولیس کی پروفیشنل بھکاریوں،شراب فروش اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں

Oct 27, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)پولیس کی پروفیشنل بھکاریوں،شراب فروش اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں،متعددملزمان گرفتار،مقدما ت درج،اسی طرح پروفیشنل بھکاریوں اورجرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ معاشرتی امن کو برقراررکھا جاسکے، ڈی پی او۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر) ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پربہاول پورپولیس پروفیشنل بھکاریوں اورجرائم پیشہ ناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتارکرکے منشیات اورناجائزاسلحہ برآمدکرلیا،تھانہ اوچ شریف، مسافرخانہ اورصدربہاول پورنے پروفیشنل بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان صہیب علی،ارشد، شرافت علی اوربشیر احمدکوبھکاری ایکٹ کے تحت گرفتارکرلیا،تھانہ عباس نگر پولیس نے شراب فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان اللہ دتہ اورغلام یسین کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 49 لیٹر شراب برآمدکرلی، غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس تھانہ بغدادالجدید، مسافرخانہ اورڈیراورنے ملزمان محمددلاور، شہزاد سہیل،محمدسجاد اورعلی رضاکو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے04 عدد پسٹل30 بور برآمدکرلیے۔متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ڈی پی اونے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پروفیشنل بھکاریوں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ ضلع میں معاشرتی امن کو برقراررکھا جاسکے۔