• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مقبوضہ کشمیرمیں ہندوستان کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف ملک بھر کی طرح بہاول پور ضلع میں بھی یوم سیاہ کے طور پر منایاگیا

Oct 27, 2021

بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے )مقبوضہ کشمیرمیں ہندوستان کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف ملک بھر کی طرح بہاول پور ضلع میں بھی یوم سیاہ کے طور پر منایاگیا اور کشمیر کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا۔ اس سلسلہ میں چوک عباسیہ احمد پور شرقیہ سے کشمیر ریلی نکالی گئی جو چوک منیر شہید پر اختتام پذیر ہوئی۔ جس کی قیادت ایم پی اے صاحبزادہ گزین عباسی اور ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیانے کی۔ کشمیر ریلی میں سیاسی و سماجی رہنما، سرکاری محکموں کے افسران و سٹاف، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ گاڑیوں اور موٹر سائیکل میں سوار ریلی کے شرکاء نے بینرز، مقبوضہ کشمیر اور پاکستان کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ ریلی میں پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد، ہندوستان مردہ باد، مقبوضہ کشمیر آزاد ہوگا، پاکستان کی شہ رگ کشمیر ہے کے نعرے لگائے۔ شرکاء کشمیر ریلی کا جوش و خروش دیدنی تھا۔