• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ میں اجلاس منعقد ہوا

Oct 27, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں کرونا ویکسی نیشن کی خصوصی مہم آپ کی دہلیز تک (Reach Every Door) کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایم پی اے صاحبزادہ محمد گزین عباسی، ملک جہانزیب وارن، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اقبال مکوال اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر کرونا ویکسی نیشن کی خصوصی مہم آپ کی دہلیز تک ضلع بھر میں جاری ہے۔ اس سلسلہ میں محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و سٹاف اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران شہر، دیہات اور گلی محلوں میں جا کر 12 سال اور اس سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی جائے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اقبال مکوال نے بتایا کہ احمد پور شرقیہ میں کرونا ویکسی نیشن کی خصوصی مہم آپ کی دہلیز تک کامیابی سے جاری ہے۔ انہوں نے بتایاکہ تحصیل احمد پور شرقیہ میں محکمہ ہیلتھ کی 125 ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گھر گھر جا کر کرونا ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔ نیز فکس پوائنٹس پر بھی 12 سال سے زائد عمر کے افراد کو کرونا ویکسی نیشن کی سہولت دی جارہی ہے۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں احمد پور شرقیہ تحصیل میں جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایم پی اے صاحبزادہ محمد گزین عباسی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محبوب الہٰی کھر اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام 2021-22 کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں پر کام شروع کیا گیا ہے جن میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی ایک اور ہائی ویز کی9 سکیمیں شامل ہیں۔ ان ترقیاتی سکیموں کا تخمینہ لاگت 1467 ملین روپے ہے۔ اجلاس میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام IIIکے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر بتایا گیاکہ اس پروگرام کے تحت احمد پور شرقیہ تحصیل میں 6ترقیاتی سکیموں پرکام جاری ہے جن کا تخمینہ لاگت 100ملین روپے ہے۔ ان سکیموں میں ہائی ویز کی ایک سکیم اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی 5سکیمیں شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ترقیاتی سکیمیں مقررہ میعاد میں اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کی جائیں اور متعلقہ افسران موقع پر جا کر ترقیاتی کاموں کا باقاعدگی سے معائنہ کریں۔