• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارت میں وشوا ہندو پریشد کے کارکنوں کی مسجد میں توڑ پھوڑ

Oct 28, 2021

اگرتلہ (نمائندہ خصوصی) بھارتی ریاست تریپورا میں ہندو انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے کارکنوں نے احتجاجی جلوس کے دوران ایک مسجد میں توڑ پھوڑ کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وی ایچ پی نے بنگلہ دیش میں ہندوؤں کے خلاف پرتشدد واقعات پر ضلع دھرما نگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران انتہا پسند ہندوؤں نے چمتیلا کے علاقے میں ایک مسجد میں توڑ پھوڑ کی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے کئی دکانوں کو لوٹ مار کے بعد نذرِ آتش کردیا۔
مسجد میں توڑ پھوڑکا واقعہ پیش آنے کے بعد ضلع دھرما نگر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ آف پولیس بھانوپوڈا چکروتی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نےدونوں فریقوں کی قیادت سے بات چیت کی ہے جس کے بعد حالات کنٹرول میں ہیں۔