• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

محکمہ انہار بہاولپورزون2 ارب روپے میگا کرپشن سیکنڈل میں ملوث افسران کے ماتحت ملازمین نے پول کھول دیئے

Oct 30, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے ) محکمہ انہار بہاولپورزون2 ارب روپے میگا کرپشن سیکنڈل میں ملوث افسران کے ماتحت ملازمین نے پول کھول دیئے سب انجینئرز نے کرپشن اورپانی چوری بارے سیکرٹری انہارکو تحریری درخواست بھجوادی‘ اربو ں روپے کے فراڈ میں ملوث افسران کیخلاف بھی کاروائیاں سردخانے کی نذر، چیئرمین نیب اورڈی جی اینٹی کرپشن سے شفاف تحقیقات کرانے کامطالبہ، تفصیل کے مطابق اربوں روپے کرپشن سیکنڈل کے مرکزی ملزمان سابق ایکسین انہار احمدپورکینال ساجد محمود اورسابق ایکسین میلسی کینال ڈویژن مہرمنظورحسین کو ترقی دے کرایس ای لگادیاگیا ہے جبکہ احمدپورکینال ڈویژن میں چارسال تک تعینات رہنے والے بطورایس ڈی او محمدطلحہ کیخلاف بھی کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں جس پرانہوں نے نہروں کی پختگی، لائننگ، سٹون پیچنگ اوردیگرترقیاتی کاموں کے علاوہ ورک چارج ملازمین اورکوٹیشن ورک کے نام پرخزانہ سرکار کوبھاری نقصان پہنچایا۔ ایکسین محمدطلحہ کی کرپشن اورلوٹ کھسو ٹ سے تنگ آکراس کے ماتحت سب انجینئر سیف اللہ باجوہ نے سیکرٹری انہارپنجاب، چیف انجینئر اورایس ای سرکل بہاولپورکے نام پر دوصفحات پرتحریری درخواست دی ہے۔ جس میں اس نے الزام لگایاہے کہ موصوف غلام محمدمیٹ نامی شخص کے ذریعے پورے کینال ڈویژن سے نذارنے اکٹھے کرتاہے اوراس سے بھی نقدرقم اورآموں کی پیٹیاں رحیم یارخان بھجوائی گئیں تھیں اس نے غلام محمدمیٹ کی کرپشن اورچور بازاری کیخلاف متعدد تاریں بھی انہیں بھجوائیں لیکن ایکسین محمدطلحہ نے ہمیشہ اسے بچالیا اس نے درخواست میں الزام لگایاکہ غلام محمدمیٹ گاڑی پرنیلی بتی لگاکر غیرقانونی طورپر نہروں کی واچنگ کرتاہے اورکاشتکاروں سے براہ راست بھتہ وصول کرتاہے جس کی کینال وائرنمبر300 مورخہ30 ستمبر2021 کوبھجوائی لیکن ایکسین نے اس کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا۔ اس کے علاوہ کرپشن کے بے تاج بادشاہ سابق ایکسین میلسی سائفن مہرمنظورحسین سابق ایکسین کینال ڈویژن احمدپورشرقیہ ساجدمحمود کی کرپشن کوبے نقاب کیاگیاتھا مہرمنظورحسین نے میرٹ کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے شرائط پرپورانہ اترنے والے80 بیلدار بھرتی کیے تھے جس کیلئے عوض تقریبا2 کرور روپے نذرانہ وصول کیاگیامیلسی سائفن کی بیرل کی صفائی اوربینک کی تعمیرکے نام پر2 ارب روپے سے زائد کاخرانہ سرکار کوجھٹکالگایاکاروائی کی بجائے اسے ترقی دے کرایس ای انہارراولپنڈی ڈیم پرتعینات کردیاایکسین انہاراحمدپورشرقیہ ساجد محمود نے دوارب روپے کے فنڈز میں کروڑوں روپے کاخوردبرد کیانہروں کی لائننگ سٹون پیچنگ نہروں کی بھل صفائی پلوں کی تعمیراوردیگرمدات میں کروڑوں روپے کے بوگس بل پاس کرائے ذرائع کے مطابق ایکسین ساجد محمود لاہورسے جب تبادلہ کراکراحمدپورشرقیہ تعینات ہوتھاایک بیگ لے کرآیاتھااوراپنی تعیناتی کے دوران کروڑوں روپے کی کوٹھیاں پلاٹس گاڑیاں اوردیگرجائیدادیں خریدیں جوہرٹاؤن لاہورمیں بھی عالیشان بنگلہ خریداہے اسے بھی ترقی دے کرایس ای انہار میاں والی تعینات کردیاگیاہے۔ عوامی وسماجی حلقوں نے چیئرمین نیب اورڈی جی اینٹی کرپشن سے مذکورہ بالاکرپشن سیکنڈل کاریکارڈ قبضہ میں لے کرملوث افسران کیخلاف سخت کاروائی کامطالبہ کیاہے۔ اس سلسلہ میں جب محکمہ انہار بہاولپورزون کے ترجمان سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے کہاکہ پرانی فائلیں دفن ہوچکی ہیں اب ان پرتحقیقا ت کاکوئی فائدہ نہیں اب کوئی نیاسیکنڈل ہے توسامنے لائیں۔