• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جنوبی کوریا میں ایک سکول کے پرنسپل کو نازیبا حرکت کرنے پر گرفتار کر لیا گیا

Nov 1, 2021

سیول (نمائندہ خصوصی) کوریا کے آنیانگ نامی شہر میں ایک ایلیمنٹری سکول کے پرنسپل کو خواتین کے باتھ روم میں خفیہ کیمرہ نصب کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق وہ 57 سالہ پرنسپل سے اس معاملے میں پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پرنسپل پر الزام ہے کہ اس نے خواتین کے باتھ روم کے اندر ایک ٹوائلٹ کے قریب دو سے چار سینٹی میٹر لمبا کیمرہ نصب کیا تھا۔ مبینہ طور پر سکول کے ایک استاد نے خفیہ کیمرہ دریافت کیا اور اس کی اطلاع اسکول کے حکام کو دی۔ اطلاع ملنے پر سکول پہنچنے والے پولیس اہلکاروں کو تفتیش سے معلوم ہوا کہ اصل میں پرنسپل نے ہی وہ خفیہ کیمرہ نصب کیا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں مبینہ طور پر پرنسپل نے کیمرہ لگانے کا اعتراف کر لیا ہے لیکن وہ اس چیز پر بضد ہے کہ اس کا کوئی جنسی ارادہ نہیں تھا۔ پولیس نے کہا ہے کہ وہ کیمرے کا ڈیجیٹل فرانزک تجزیہ کر رہے ہیں۔ صوبے کے تعلیمی بورڈ کے مطابق انہوں نے پرنسپل کو ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا ہے اور وہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر چکے ہیں۔