کابل(نمائندہ خصوصی) افغانستان کے دارالحکومت میں ہسپتال کے باہر دو دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق دھماکے ملک کے سب سے بڑے سردار محمد خان داؤد ملٹری ہسپتال کے باہر مرکزی دروازے پر ہوئے،دھماکوں کے بعد فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی نے دھماکوں میں 19 افراد کی ہلاکت جب کہ 43 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔دھماکوں کی ذمہ داری تاحل کسی نے قبول نہیں کی تاہم عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکے کار میں بارودی مواد کے ذریعے کئے گئے، جن کے بعد حملہ آور ہسپتال میں داخل ہوئے۔
کابل میں ہسپتال کے باہر دو دھماکے، 19 افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے
