• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

محکمہ انہار پانی چوری اسکینڈل

Nov 3, 2021

بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے)محکمہ انہار پانی چوری اسکینڈل ,ایکسئن انہار کی چشم کشا رپورٹ کے باوجود تاوان کے کیسوں میں خرد برد کرنے اور رشوت لے کر تاوان کی رقوم اور رقبہ جات میں ردوبدل کرنیوالے ملازمین دس سال سے اپنی سیٹوں پر براجمان .اعلی افسران بھی بے بس ۔ تفصیل کے مطابق محکمہ انہار بہاول پور میں پانی چوری اور تاوان کی رقوم میں 4 کروڑ 60 لاکھ روپے کی خردبرد پائی گئی جس میں مبینہ طور پر ایس ای اورایکسئن کے دفاتر کے اسسٹنٹ ڈویژنل ریڈر امتیاز کے ملوث ہونے بارے ایکسئن انہار لیاقت نے مراسلہ نمبر928کے تحت رپورٹ حکام کو بھجوائی جس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ اہلکار ان تاوان کے کیسوں میں ردوبدل کرتے ہیں تاروں کے مطابق پانی چوری کا دورانیہ کم کرتے ہیں اور رقبے بھی کم ظاہر کرکے تاوان کی رقوم رشوت لے کر کم کرکے پانی چوروں کی حوصلہ افزائی اور امداد کرتے ہیں جس سے انہوں نے قومی خزانہ کو 4کروڑ 60لاکھ نقصان پہنچایا ہے اس کے علاوہ دیگر کیسز میں بھی ہیراپھیری پائی گئی ہے اس کے بعد ایکسئن انہار محمد کاشف نے بھی اپنی چٹھی نمبری 80مورخہ 14جنوری 2021کو حکام بالا کوتحریر کیا کہ اسسٹنٹ ڈویژنل ریڈرامتیاز پانی چوری کے تاوان کیسز میں ایکسئن کے فیصلوں کے برعکس پانی چوروں سے مک مکا کرتا ہے اور ضروری کاغذات پانی چوروں کو فراہم کرکے ان کی بھاری رشوت کے عوض امدادکرتا ہے جبکہ سرکل آفس کا ریونیو کلرک جو عرصہ 16سال سے ایک ہی سیٹ پر تعینات ہے اس کے ساتھ شریک ہے یا تاوان کیسز 20/C,20/Bکیسز ،مثل ورک ،ٹائم وارڈ ایلیوں جیسے معاملات میں کرپٹ پریکٹس میں ملوث ہے انہوں نے مجاز افسران کے ساتھ مل کر کروڑوں کی ریکوری نہیں کی ۔ دو ایکسئن کی رپورٹوں کے باوجود ان کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں کی گئی اور نہ ہی انہیں سیٹوں سے ہٹایگا گیا ہے وہ بدستور لوٹ مار میں مصروف ہیں امتیاز اسسٹنٹ ڈویژن ریڈر کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس نے اپنے بیٹے کو بھی کمپیوٹر پر اپنے ساتھ دفتربٹھارکھا ہے اور اس کے ذریعے فیصلہ شدہ اپیلوں کے فیصلے کمپیوٹر پر ٹائپ کراکے ان میں ہیرا پھیری کرتا ہے اور پانی چوروں کی معاونت کرتا ہے اور اپنے بیٹے کے ذریعے بھی لاکھوں کما رہا ہے امتیاز اتنا بااثر ہے کہ افسران بالا اس کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہیں امتیاز نے اپنے بیٹے کے دفتر میں بیٹھنے کے معاملہ پر بتایا کہ اس کا ایکسئن کو علم ہے کاشتکاروں اور آنبوشوں نے چیف انجینئر انہار اور اعلیٰ حکام سے اس کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔