• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کھادوں کا متوازن استعمال ہی گندم کی بہترین پیداوار کا ضامن ہے

Nov 4, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے )کھادوں کا متوازن استعمال ہی گندم کی بہترین پیداوار کا ضامن ہے۔ طارق جاوید مینیجر فارم ایڈوایزری سینٹر ایف ایف سی کی زراعت کی ترقی کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں۔ ایف ایف سی کی جانب گندم کی منافع بخش پیداوار کے حصول کیلئے فارم ایڈوائزری سنٹر ملتان کے زیر اہتمام زرعی سیمینارمنعقد کیا گیا۔ ریجنل منیجر عنصر جاوید نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور پروگرام کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ز ونل منیجر میاں ذکاء الدین نے فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے عوامی بلخصوص کاشتکاروں کیلئے سہولیات کو اجاگر کیا اور انہوں نے کہا کہ یف ایف سی کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہیں اور ایف ایف سی کا تمام تر منافع نئے پراجیکٹوں، جن سے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں یا فلاحی کاموں میں خرچ ہوتے ہیں۔ یہ پروگرام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے اس پروگرام میں ماہرین گندم کی فصل میں اہم کاشتکاری اصولوں کو حاضریں کو باور کروائیں گے۔ہیڈآف فارم ایڈوائزری سنٹر ایف ایف سی ملتان طارق جاوید نے کہا کہ کھادوں کا متوازن استعمال ہی گندم کی بہتر پیداوار کا ضامن ہے،اس علاقے میں فصلوں کی کم پیداوار کی بڑی وجہ کیمیائی کھادوں کا غیرمتوازن اِستعمال ہے،کھادوں کے متناسب اور بروقت استعمال سے گندم سمیت دیگر تمام فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار کو باآسانی بڑھا یا جاسکتا ہے، انہوں نے کاشتکاروں کو بتایا کہ گندم کی فصل سے بھرپور پیداوار حاصل کرنے کیلئے پوٹاش کھاد کا استعمال بہت ضروری ہے۔ کاشتکاروں کو ایف ایف سی کے زرعی شعبے کے تحت دی جانیوالی سہولیات کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ ایف ایف سی کھادوں کے متوازن استعمال کے فروغ کیلئے نہ صرف معیاری کھادیں کاشتکاروں تک پہنچا رہی ہے بلکہ کاشتکاروں کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلئے زرعی توسیع کا ہر طریقہ سے ایف ایف سی اپنی زرعی خدمات کے شعبے کے ذریعے کاشتکاروں کو زرعی تحقیقاتی اداروں کی جدید ریسرچ اور فصلوں کے متعلق دیگر معلومات باہم پہنچا رہی ہے اور اب یہ کاشتکاروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ زرعی ماہرین سے زیادہ سے زیادہ رابطہ رکھیں اور ان کی سفارشات پر عمل پیرا ہو ں۔زرعی ماہر محمد طیب نے سیمینار میں گندم کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کو اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گندم کی ترقی دادہ اقسام ہی کاشت کریں اور بروقت کاشت کو مکمل کریں دیر سے کاشت کرنے سے بہتر پیداوار کا حصول ممکن نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے زمینداروں سے گزارش کی کہ بیج کاشت کرنے سے پہلے پھپھوندی کش دوا سے لازما زہر آلود کریں، ایک ایکڑ میں گندم کے 12لاکھ پودے ہونے چاہیں جو کہ بہتر شرح بیج اور صیح کاشت سے ہی ممکن ہے۔تقریب کے مہمان خصوصی مہر عابد حسین ڈائریکٹر ڈیرہ غازی خان نے ایف ایف سی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایف ایف سی ان مشکل کاروباری حالات میں کاشتکاروں کی خدمت میں سر گرم عمل ہے۔پروگرام کے آخر میں سیلز آفیسر وقار خان جدون نے سیمینارزکے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔