بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کواٹر فاروق قمر کی زیرصدارت ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی و زرعی ٹاسک فورس کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت حافظ محمد شفیق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر طارق جاوید۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر سبطین بخاری اور دیگر افسران موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکواٹر فاروق قمر نے کہا کہ فصلات کی بہترپیداوار کے حصول کے لئے زرعی سائندان کاشتکار اور زمیداروں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی سے آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے افسران فیلڈمیں جاکر کسانوں اور کاشتکاروں کو زرعی معلومات دیں کریں ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع حافظ محمد شفیق نے بریفنگ میں بتایا کہ فصلات کی بہتر پیداوار کے حصول کے لئے فارمرز ٹریننگ پروگرام باقاعدگی سے منعقد کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2021-22کے دوران ضلع بھر میں 5لاکھ 38ہزار ایکٹراراضی پر کپاس کاشت ہوئی اور ابتک 392755کپاس کی گانٹھیں حاصل کی جاچکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں ابتک 73000ایکٹر رقبہ پر گندم کی فصل کاشت کی جاچکی ہے اور گندم کی پیداوار میں اضافہ کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے حکومت پنجاب کی جانب دی جانے والی سبسڈی سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں وزیراعظم زرعی ایمرجنسی پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ اجلاس میں اینٹی سموگ مہم کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے کٹابچاؤ مہم اور فربہ کٹا مہم اور مرغیوں کی رعایتی قیمت پر تقسیم کے حوالہ سے بریف کیاگیا۔ اجلا س میں محکمہ پیسٹ وارننگ کوالٹی کنٹرول اور آن فارم واٹر منیجمنٹ محکمہ کی کارکردگی بارے بتایا گیا۔