بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے روازنہ کی بنیادپرکھلی کچہری منعقد کرنے کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ورکنگ ڈے کے آخری روز بھی کھلی کچہری لگائی،38شہریوں کی شرکت،متعلقہ افسران کو لائیو احکامات جاری،میرے اورعوام کے درمیان کوئی فاصلہ نہیں،شہری دفاتر ہائے اورتھانہ جات کے باہر لگے پینا فلیکس پر دئیے گئے نمبر بھی رابطہ کرسکتے ہیں،شہریوں کے میرٹ پر مسائل حل ہونا میرے لیے باعث مسرت ہے، ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اورانسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤسردار علی خان کی اوپن ڈور پالیسی اور پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کی حوالے سے پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے ڈی پی او آفس میں ورکنگ ڈے کے آخری روزبھی کھلی کچہری لگائی،38 شہریوں نے پولیس سے متعلقہ اپنے مسائل ڈی پی او کو بیان کیے،شہریوں کی درخواستوں پر ان کے سامنے متعلقہ افسران کو آن کال لیتے ہوئے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے،شہریوں کی جانب سے دی جانے والی درخواستوں پر کارروائیوں کے حوالے سے کمپلینٹ سیل کے افسران کوواپس رپورٹس نہ بھجوانے والے افسران کی لسٹ مرتب کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے پولیس افسران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تاخیر ی حربے اورفرضی کارروائیاں ہرگز برداشت نہیں،ہم عوام کو جوابدہ ہیں،ان کے مسائل کو فوری حل کیاجائے،روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری لگانے کا مقصد ہی یہی ہیکہ تھانہ لیول پر پبلک سروس ڈیلیوری کو بہترسے بہتر بنایاجائے،انہوں نے شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے اورعوام کے درمیان کوئی فاصلہ نہیں،شہری دفاتر ہائے اورتھانہ جات کے باہر لگے پینا فلیکس پر دئیے گئے نمبر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔شہریوں کے میرٹ پر مسائل حل ہونا میرے لیے باعث مسرت ہے۔
ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے روازنہ کی بنیادپرکھلی کچہری منعقد
