• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بحیرہ جنوبی چین میں چٹان سے ٹکرانے والی امریکی آبدوز کے کمانڈنگ افسران نوکری سے فارغ

Nov 7, 2021

نیو یارک (نمائندہ خصوصی) امریکی نیوی نے بحیرہ جنوبی چین میں چٹان سے ٹکرانے والی آبدوز کے کمانڈنگ افسران کو نوکریوں سے برطرف کر دیا، کمانڈر کیمرون الجیلانی اور دیگر دو کو تحقیقات کےبعد ہٹایا گیا۔
بی بی سی اردو کے مطابق یو ایس ایس کونیٹیکٹ گزشتہ ماہ ایک چٹان سے ٹکرا گئی تھی جس سے عملے کے افراد کو نہ صرف نقصان پہنچا بلکہ حادثے کے بعد آبدوز کو سطح سمندر پر آنا پڑا جس کے بعد چینی حکام آبدوز کی موجودگی سے باخبر ہو گئے ۔ آبدوز کو گوام کے امریکی علاقے میں لے جایا گیا۔
واقعے پر چینی حکام نے سخت ناراضی کا اظہار کیا اور سوال اٹھایا کہ ان کے علم میں آئے بغیر آبدوز خطے میں کیا کر رہی تھی ، چینی حکام کی جانب سے اس امر پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ کہیں آبدوز سے ممکنہ جوہری لیکیج نہ ہوئی ہو۔ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے امریکہ سے واقعے کی مکمل تفصیل طلب کی گئی ۔