• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بڑے پیمانے پر کئی گھروں میں غیر قانونی گیس چوری پکڑی گئی غیر قانونی 500 میٹر زیر زمین بچھائی گئی پائپ لائن بر آمد

Nov 9, 2021

جہانیاں کے نواحی علاقہ سردار ٹاؤن میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی پائپ لائن بچھا کر بڑے پیمانے پر سینکڑوں گھروں میں سوئی گیس چوری کی جارہی تھی کہ گزشتہ روز جہانیاں اور خانیوال کے اعلی آفیسران پر مشتمل سوئی نادرن گیس کی خصوصی ٹیم نے جہانیاں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ بائی پاس کے قریب سردار ٹاؤن کے علاقے میں چھاپہ مارا اور ایک گلی میں سوئی گیس چوری ہونے پر 3 فٹ گہرا 500 میٹر لمبا گیس پائپ نکال کر گیس چوری کو ناکام بنا دیا اس دوران ملتان سے سپیشل ٹاسک فورس نادرن گیس کے انچارج محمد ایوب خان نے محکمہ سوئی گیس کی طرف سے پائپ لائن بچھا کر چوری کرنے والے 8 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے