بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ڈی پی او محمدفیصل کامران کا روزانہ کی بنیادپر کھلی کچہری منعقد کرنے کا سلسلہ جاری،42 شہریوں نے پولیس سے متعلقہ اپنے مسائل ڈی پی اوکے سامنے رکھے،انفرادی طورپر متعلقہ افسران کوآن کال لیکرشہریوں کے سامنے درخواستوں پر دئیے گئے وقت میں حل کرنے کے احکامات جاری کیے،کھلی کچہری کا مقصد بلا تاخیر شہریوں کے مسائل کومیرٹ پر حل کرنا ہے،ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزداراور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری منعقد کر نے کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہیں،42 شہریوں نے پولیس سے متعلقہ اپنے مسائل ڈی پی او کے سامنے رکھے، ڈی پی او نے انفرادی طورپر متعلقہ افسران کو آن کال لیکر شہریوں کے سامنے درخواستوں پر دئیے گئے وقت میں میرٹ پر کارروائی کرکے رپورٹ بھجوانے کا احکامات جاری کیے،سب سے پہلے میری اولین ترجیح کھلی کچہری ہے، جس کامقصد بلاتاخیر شہریوں کے مسائل کومیرٹ پر حل کرناہے۔ مجھے یہ بات سن کر اطمینان محسوس ہوتا ہے کہ عوام کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل ہورہے ہیں،تمام شہریوں کی درخواستوں پر خود فالو اپ لیتا ہوں اور گاہے بگاہے شہریوں کواس سے آگاہ بھی کیا جارہاہے۔ درخواستوں پر دئیے گئے وقت میں شہریوں کے مسائل حل نہ کرنے والے پولیس افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلبی کی جاتی ہے،انصاف کی فراہمی میں سستی ولاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈی پی او محمدفیصل کامران کا روزانہ کی بنیادپر کھلی کچہری منعقد کرنے کا سلسلہ جاری
