• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چار ملزمان نے ڈبل ڈیکر بس کو ہائی جیک کرنے کے بعد نذرآتش کر ڈالا، ویڈیو نے دل دہلا دیے

Nov 10, 2021

بیلفاسٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی آئرلینڈ میں 4ملزمان نے ایک ڈبل ڈیکر بس کو ہائی جیک کرنے کے بعد نذرآتش کر ڈالا۔ دی سن کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت بیلفاسٹ کے شمالی علاقے نیو ٹاؤن ابے میں پیش آیا۔ یہ چار ملزمان بس میں سوار ہوئے۔ان چاروں نے اپنے چہرے ڈھانپ رکھتے تھے اور ان میں سے دو کے پاس اسلحہ تھا۔ بس کو ہائی جیک کرنے کے بعد انہوں نے مسافروں کو زبردستی نیچے اتار دیا اور بس کو آگ لگا دی۔
اس واردات کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں بس سے آگ کی لپٹیں اٹھتی دیکھی جا سکتی ہیں۔ شمالی آئر لینڈ کی وزیر برائے انفراسٹرکچر نکولا میلون نے اس واردات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”اس پاگل پن کے ذریعے کیا حاصل ہو گا؟ اس بسوں کی قیمت شمالی آئرلینڈ کے عوام نے ادا کی ہے اور عوام ہی ان کے مالک ہیں۔ ان کے بعد وہ اپنے کام یا سکول یا ہسپتال نہیں جا سکتے۔“کہا جا رہا ہے کہ ان چاروں ملزمان کا تعلق شمالی آئرلینڈ کے برطانیہ کے حامی طبقے سے ہے جو آئے روز احتجاجی مظاہرے کرتے رہتے ہیں۔