• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ناروے کے دارالحکومت میں چاقو بردار کے حملے میں پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد زخمی ، پولیس کی فائرنگ سے ملزم ہلاک

Nov 12, 2021

اوسلو(نمائندہ خصوصی) ناروے میں چاقو سے ایک مسلح شخص نے حملہ کر کے کئی افراد کو زخمی کر دیا، حملے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں چاقو سے مسلح ایک شخص نے حملہ کر کے کئی افراد کو زخمی کر دیا ہے، جبکہ حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ ایک شخص نے اچانک چاقو سے حملہ کر کے متعدد افراد کو زخمی کر دیا ، واقعے کی اطلاع پا کر جب پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو چاقو سے مسلح شخص نے ایک پولیس اہلکار کو بھی زخمی کر دیا ۔
پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے حملہ آور پر گولیاں چلا دیں جس سے ملزم شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا ہے۔
اروے میں مسلح شخص کے حملے کے بعد سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ حکام نے احکامات جاری کیے ہیں کہ پولیس اہلکار ہتھیار لے کر گشت کریں تاکہ ہر قسم کے خطرے سے لوگوں کی زندگیوں کو مخفوظ بنایا جا سکے-