• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سیرت النبی کے موضع پر الفجر بیڈمنٹن کلب جدہ کہ زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور سیرت پر روشنی ڈالی گی ۔

Nov 12, 2021

جدہ (عاطف علی وٹو)تقریب میں مقررین نے صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں رحمت اللعالمین بن کے آئے تھےاس لیے ہمیں ان کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے دنیا میں فلاحی اور سماجی کام کرنے چاہیے اس موقع پر سردار نصر اقبال نے اپنے پروجیکٹ جس میں وہ پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لئے کمیونٹی سےفنڈ اکٹھا کرتے ہیں اب تک ایک سال میں وہ تقریبا 103 پاکستانی قیدیوں کو جیل سے رہائی دلوا چکے ہیں اس حوالے سے حاضرین کو آگاہ کیا جبکہ دیگر مقررین راجہ بشیر،ضیاء مصطفی , عبدالشکور,عامر شہزاد,بابر, عمران میمن ,محمدشاہد نے کہا کے ہم اپنی روزمرہ کی زندگی شریعت کے مطابق گزارنے کی کوشش کریں اور اپنے بچوں کو سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلامی تعلیمات سے آشنا کرائیں اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات پر زندگی بسرکرکے دین اور دنیا کی بھلائیاں حاصل کرنے کی کوشش کریں ۔ حضور اکرم کی ذاتِ اقدس ساری کائنات کیلئے رحمت ہے ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت قرب الہیٰ کی ضامن ہے س شہر میں بسنے والے تارکین وطن کی اس والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار ہے جو وہ اپنے قائد اور مربی نبی مہربان سے رکھتے ہیں۔آج ہمیں بھی اسی تڑپ اور لگن کے ساتھ لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی چاہئے جو تڑپ نبی کی سیرت کا خاصہ تھی۔ ہمیں صحابہ کرام کی زندگیوں پر بھی نظر ڈالنے کی ضرورت ہے کہ وہ کس طرح اسلام کے زریں اصولوں اور رسول اللہ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر زندگیاں بسر کرتے تھے-تقریب میں محمد حامد،جہانگیر خان,محمد صغیر,ارشد ، شبیر اور دیگر بھی شریک ہوئے اور امت مسلمہ اور پاکستانی کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گی ۔