• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بہاولپورMU موٹرز مالکان8 فیصدسالانہ مارک اپ پرگاڑیاں نقدرقم دینے کالالچ دے کرسینکڑوں لوگوں سے ایڈوانس بکنگ کی مدمیں کروڑوں روپے سمیٹ کردفترکوتالے لگاکرفرار

Nov 12, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) بہاولپورMU موٹرز مالکان8 فیصدسالانہ مارک اپ پرگاڑیاں نقدرقم دینے کالالچ دے کرسینکڑوں لوگوں سے ایڈوانس بکنگ کی مدمیں کروڑوں روپے سمیٹ کردفترکوتالے لگاکرفرار‘ وہاڑی میں بھی عوام کے احتجاج پرکمپنی کاآفس سیل‘ مالک کیخلاف مقدمہ درج، دوخواتین دومردملازم گرفتار‘تفصیل کے مطابق بہاولپورمیں گزشتہ دوتین ماہ سے فیصل آباد کے رہائشی موساد خالد بہاولپور میں احمدپورشرقیہ روڈ پریوٹیلیٹی سٹورپلازہ کے فسٹ فلورپرMU موٹرز کے نام سے آفس بناکرسادہ لوح لوگوں سے8 فیصدمارک اپ پر20 فیصدایڈوانس وصول کرکے قیمتی گاڑیوں اورکاروبار کیلئے5 لاکھ سے50 لاکھ روپے تک نقد رقم قرضہ دینے کی خاطرایڈوانس 20 فیصدلے کرفائل تیارکرنے کے بعدکم سے کم19 دن یاایک ماہ میں کاریاکاروبار کیلئے نقد رقم قرضہ کی اپروول کیلئے ہیڈآفس بھیجنے کاڈرامہ رچایاجاتاتھاکیس کولمباکرنے کی خاطر مختلف ٹیکٹس استعمال کیے جارہے تھے باوثوق ذرائع سے معلوم ہواہے کہ فراڈ کمپنی نے بہاولپور میں کم ازکم100 کے قریب لوگوں سے کاروبار قرضہ اورگاڑیوں کی20 فیصد ایڈوانس بکنگ کی مدمیں کروڑوں روپے اکٹھے کیے تین روز قبل اس کمپنی کے وہاڑی آفس کے باہر گاڑیاں اورنقدرقم نہ ملنے پردرجنوں افراد نے احتجا ج کیاجس پرڈی پی اووہاڑی کے حکم پرMU موٹرز وہاڑی کے آفس کوسیل کرکے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد آفس سے دوخواتین اوردومرد ملازمین کوگرفتار کرلیاگیاہے وہاڑی آفس کے سیل ہونے اورمالک کیخلاف مقدمہ اورملازمین کی گرفتاری کی خبرکاپتہ چلنے پربہاولپورمیں MU موٹرز کے برانچ منیجر محمدسمیع اشرف سمیت عملہ آفس کوتالے لگاکر فرار ہوگیا ذرائع سے یہ بھی معلوم ہواہے کہ کمپنی مالکان کرائے پرکاریں لے کران پرکمپنی کے نام سے پلیٹ اورربن وغیرہ لگاکر کسی ہوٹل میں بکنگ کرواکراپنے ہی کمپنی ملازمین کوکاروں کی چابیاں دیتے ہوئے تصویریں بناکر لوگوں کوتصویردکھاتے ہیں کہ دیکھیں ہم نے فلاں شہرمیں بھی لوگوں کوکاریں دی ہیں اس طرح سادہ لوح لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونک کررقم اکٹھی کی جاتی ہے وہاڑی میں بھی اس کمپنی نے یہی ڈرامہ رچاکربہاولپورمیں لوگو ں کوتصویردیکھانے کے بعدکروڑوں روپے اکٹھے کیے اوربھاگ گئےMU موٹرمتاثرعمر، ایوب وغیرہ نے ایف آئی اے بہاولپور اورآر پی اوبہاولپورڈی پی اوبہاولپورسے پرزورمطالبہ کیاہے کہ کمپنی مالک کوگرفتار کرکے اس سے ہماری عمربھرکی جمع پونجی برآمد کرکے انہیں دلوائی جائے۔