• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وکی لیکس کے بانی کو جیل میں شادی کی اجازت مل گئی

Nov 13, 2021

لندن (نمائندہ خصوصی) وکی لیکس کے بانی اور شہری 50 سالہ جولین اسانج کو لندن کے قریب جیل میں شادی کی اجازت مل گئی ، جولین اسانج اس وقت لندن کی جیل میں ہیں مگر امریکہ نے حساس خفیہ مواد چوری کرنے انکی برطانیہ سے حوالگی کا مطالبہ کر رکھا ہے ۔
وکی لیکس کے بانی جولین اسانج جب اکواور کے سفاتخانے میں رہ رہے تھے تو ان کے سٹیلا مورس سے تعلقات قائم ہوئے جس کے نتیجے میں وہ حاملہ ہوئیں ، جولین اور سٹیلا کے دو بیٹے ہیں ۔
برطانیہ کے میرج ایکٹ 1983 کے تحت جیل میں قیدی کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ شادی کی درخواست دے سکتا ہے جس کیلئے شرط یہ ہے کہ درخواست گزار شادی کے اخراجات اٹھانے کی طاقت رکھتا ہو۔
سٹیلا مورس جنوبی افریقہ میں پیدا ہوئیں ، وہ پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں ، انہوں نے گزشتہ دنوں ایک جریدے کو انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کا تعلق سال 2015 میں جولین سے قائم ہوا جن سے ان کے دو بیٹے ہیں۔سٹیلا مورس نے بتایا کہ ان کی جولین سے ملاقات 2011 میں اس وقت ہوئی جب وہ جولین کی لیگل ٹیم میں شامل ہوئیں ۔
مورس کا کہنا ہے کہ وہ تقریبا روز سفارتخانے جاتیں اور پھر سال 2015 میں ایک ملاقاتیں محبت میں تبدیل ہو گئیں ۔ ان کے دونوں بچے والد کو ملنے سفارتخانے جاتے تھے ۔
واضح رہے کہ جولین اسانج کی عمر 50 برس ہیں، انہوں نے سال 2006 میں باقاعدہ وکی لیکس کا آغا زکیا جو اب تک ہزاروں خفیہ دستاویزات شائع کر چکا ہے ، یہ معلومات فلم انڈسٹری سے لے کر قومی سلامتی اور جنگی رازوں تک پر مشتمل ہے ۔ امریکہ کی جانب سے جولین اسانج پر جاسوسی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں ۔