بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)اتوارکے روزمسیحی عبادت گاہوں اورامتحانی مراکزپر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات،سینکڑوں پولیس افسران واہلکاران تعینات،دوارن ڈیوٹی سستی ولاپرواہی برداشت نہیں،عبادت گاہوں اورامتحانی مراکز پر آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، ڈی پی اومحمدفیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی سربراہی میں ضلعی پولیس نے اتوار کے روز مسیحی عبادت گاہوں اور پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والے امتحانات کے سلسلہ میں امتحانی مراکز کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرکے سینکڑوں پولیس افسران واہلکاران تعینات کیے گئے۔ سرکل افسران اور ایس ایچ اوزنے ڈی پی اوکے سیکیورٹی سے متعلق احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے انتظامات مکمل کروائے اور سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو بریف کیا گیا۔ سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کو یقینی بنایا گیا۔سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں نے اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ پروگرامز کے آغاز سے پہلے سرچ اینڈسویپنگ کرواتے ہوئے پوائنٹس کو کلیئر کروایا۔ امتحانی مراکز میں آنے والے افراد کے شناختی کارڈ اور رولنمبرسلپس کو مقامی انتظامیہ کے ساتھ ملکر چیک کیا اور پھر اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز جہاں پر ہجوم ہو اور لوگ زیادہ تعداد میں ہوں تووہاں پر شرپسند عناصر کسی ناخوشگوار واقعہ کا سبب بن سکتے ہیں۔ ہمیں ہر ابتر صورتحال کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہئے۔ عوام کو تحفط مہیا کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ عبادت گاہوں اورامتحانی مراکز پر آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔
اتوارکے روزمسیحی عبادت گاہوں اورامتحانی مراکزپر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات
