کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رحجان رہا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ 100 انڈکس میں مجموعی طور پر 348 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ آج جب کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈکس 46ہزار542 کی سطح پر تھا۔ایک وقت میں کاروبار کا مثبت رحجان بھی دیکھنے میں آیا اور 100 انڈکس میں 100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈکس 46ہزار655 کی سطح پر پہنچ گیا تاہم اس کے بعد اس میں کمی دیکھنے میں آئی۔ جب کاروباری دن کا اختتام ہوا تو 100 انڈکس 46ہزار194 کی سطح پر تھا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کی کیا صورتحال رہی؟ آپ بھی جانیے
