• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

“افغانستان تباہی کے دہانے پر ہے” اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

Nov 19, 2021

کابل(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان تباہی کے دہانے پر ہے, بین الاقوامی برادری افغان عوام کی مالی امداد کرنے کے راستے نکالے، افغانستان کی 3کروڑ80 لاکھ عوام میں سے 60فیصد بدترین غذائی قلت کا شکار ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیبورا لیونز نے کہا کہ سردیاں آتے ہی انسانی بحران تباہ کن صورت اختیار کرجائےگا جبکہ اس صورتحال میں افغان عوام کو چھوڑنا تاریخی غلطی ہوگی۔