• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکہ میں دو مسلمان 56 سال بعد قتل کیس میں بے گناہ قرار

Nov 19, 2021

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکہ کے نظام انصاف سے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ یہ دنیا کے تیز ترین اور فوری انصاف فراہم کرنے والے نظاموں میں سے ایک ہے ، لیکن اسی نظام انصاف کو دو مسلمانوں کو بے گناہ ثابت قرار دینے کیلئے 56 سال لگ گئے ۔
امریکہ میں انسانی حقوق کے کارکن میلکم ایکس کے قتل کیس میں دو مسلمانوں پر الزام عائد کیا گیا ، بے گناہ محمد عزیر اور خلیل اسلام دہائیوں تک جیل میں رہے جس کے بعد 1980 کی دہائی میں دونوں کو پیرول پر رہا کیا گیا ، خلیل اسلام 2009 میں اسی سزا کا داغ لئے انتقال کر گئے جبکہ 83 سالہ محمد عزیز حیات ہیں ۔
اب عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ دونوں مسلمان شہری بے گناہ ہیں ۔ فیصلے کے وقت مرحوم خلیل اسلام کے اہلخانہ آبدیدہ ہو گئے ۔
عدالت کے مطابق فیصلے کا مقصد ریکارڈ کی درستگی ہے۔