آسٹرڈیم (نمائندہ خصوصی) ہالینڈ کے شہر روٹرڈ میں پولیس نے کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر سیدھی گولیاں فائر کر دیں جس سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ہالینڈ میں کورونا پابندیوں سے تنگ عوام سڑکوں پر آگئے اور جلاؤ گھیراؤ کیا جس پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے فائرنگ کی ، پولیس کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ بھگدڑ مچنے سے بھی کئی افراد زخمی ہوئے ۔
دوسری جانب پولیس نے رات کے وقت ہنگامہ آرائی کرنے پر درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ مزاحمت پر پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد زخمی ہوئے
ہالینڈ میں پولیس نے کورونا پابندیوں کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر فائرنگ کر دی
