• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 77 پیسے کمی

Nov 19, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی) انٹربینک میں دن کے آغاز میں ڈالر کی قیمت میں 77 پیسے کمی دیکھی گئی جس کے بعد ڈالر 174 روپے سے کم ہو گیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق فاریکس ڈیلرز نے بتایا کہ 77 پیسے کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 173 روپے 90 پیسے کا ہو گیا ہے ۔ جو گزشتہ روز 174 روپے 67 پیسے پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 91 پیسے کا اضافہ ہوا تھا ، گزشتہ صبح ڈالر 173.76 روپے سے شروع ہوا تھا جو دن کے اختتام پر 174.67 روپے پر بند ہوا ۔