• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تیسرا ٹی 20، قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئیں

Nov 22, 2021

ڈھاکہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف آج تیسرے ٹی 20 میچ میں چار تبدیلیاں کی ہیں جبکہ بنگلہ دیش نے بھی تین کھلاڑی تبدیل کئے ہیں ۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان ، شاداب خان ، شعیب ملک اور شاہین شاہ آفریدی کو ریسٹ دے کر سرفراز احمد ، عثمان قادر ، افتخار احمد اور شاہنواز دھانی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے ۔ ادھر بنگلہ دیش نے بھی ٹیم نئے کھلاڑی اپنے سکواڈ میں شامل کئے ہیں ۔
خیال رہے کہ پاکستان تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز دو صفر سے اپنے نام کر چکا ہے ، بنگلہ دیش نے پہلی دونوں مرتبہ بھی ٹاس جیتی اور پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ، پاکستان نے دونوں میچز میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو بڑا سکور نہ کرنے دیا اور باآسانی ہدف حاصل کر لئے ۔