• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

حبیب بینک لمٹیڈ گلوبل بزنس ریمٹنس بزنس نےHBL”کاکرکٹ ہیرو”کے عنوان سے3ہفتوں پرمحیط ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کاانعقادکیا گیا

Nov 23, 2021

(دبئی) حبیب بینک لمٹیڈ گلوبل بزنس ریمٹنس بزنس نےHBL”کاکرکٹ ہیرو”کے عنوان سے3ہفتوں پرمحیط ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کاانعقادکیا گیاجس میں دس کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا،ٹورنامنٹ کامقصدترسیلات زرکوفروغ دینااوراپنی رقم وطن واپس بھیجنے کیلئے قانونی چینل کی اہمیت کومزیدتقویت دینا اورہوالا/ہنڈی کے استعما ل کے نقصانات کے بارے میں آگاہی پھیلاناتھا۔اس تناظرمیں،HBLنے متحدہ عرب امارات کی معروف منی ٹرانسفرکمپنیوں کیساتھ بھرپورتعان کیاگیاتاکہ اس اقدام کوفروغ دینے کیلئے اجتماعی طورپرحصہ لیاجاسکے۔
کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل آف پاکستان دبئی وشمالی امارات محترم حسن افضل خان نے کہاکہ ترسیلات زر پاکستان کی معیشت میں کلیدی کرداراداکرتی ہیں اورپاکستان اپنی زیادہ ترسیلات خلیجی ممالک سے وصول کرتاہے۔انہوں نے کہاکہ ترسیلات زرپاکستان کے اداروں کومستحکم کرنے میں اہم کرداراداکرتی ہیں،حکومت پاکستان کوتارکین وطن کی طرف سے خاندانوں کیلئے ترسیلات زر کی بروقت وصولی کی اہمیت کااحساس ہے اورقانونی ذرائع سے ترسیلات زر کی روانی کومزیدآسان بنانے کیلئے مختلف اقدامات شروع کئے ہیں۔
کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب میں پاکستانی کرکٹ سٹارز عمرگل اورعمران نذیربھی شامل تھے،ٹرافی کے علاوہ ٹورنامنٹ کی فاتح اوررنراب ٹیم کو ایچ بھی ایل کی جانب سے بالتریب10ہزاراور5ہزاردرہم بھی دیئے گئے۔