• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کابل کے مجاہدین بازار میں دھماکہ

Nov 24, 2021

کابل (نمائندہ خصوصی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
افغان ٹی وی چینل طلوع نیوز کے مطابق دھماکہ پولیس ڈسٹرکٹ ٹو مجاہدین بازار میں ہوا ۔ بم سڑک پر پہلے سے نصب تھا جس کے ذریعے طالبان جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیا۔
کابل سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان جنرل مبین کے مطابق دھماکے میں فورسز کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ تاحال کسی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔